وکٹیں اڑانے والے شاہین آج پانی پلاتے رہے ۔۔ شاہین شاہ آفریدی کی ساتھی کھلاڑیوں کے لیے دوڑ کر پانی پلانے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے، دیکھیے

image

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی آج کے ہونے والے پی ایس ایل کے میچ میں نہیں کھیل رہے مگر اپنے کھلاڑیوں کو پانی پلانے کا کام ضرور کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں واٹر بوائے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو لاہور قلندرز کے آفیشل فیسبک پیج پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں شاہین آفریدی بریک میں اپنے ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلانے آتے ہیں۔

شاہین کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین بھرپور سراہ رہے ہیں اور انہیں داد دیتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اتنے بڑے کھلاڑی ہوکر معمولی واٹر بوائے بن کر آج پانی پلا رہے ہیں۔

لوگوں کے پسندیدہ کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی مداحوں میں کافی مشہور تھے اور اب ان کی پانی پلانے کی ویڈیو آنے کے بعد انہوں نے اپنے مزید مداح بنا لیے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.