مست ہوا برباد ہوا۔۔ حارث رؤف کی پہلی بار گانا گاتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل

image

چند ماہ پہلے شادی کے بندھن میں بندھنے والے نامور کھلای حارث رؤف کا شمار ان چند سیلیبریٹیز میں ہوتا ہے جو عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ حارث رؤف اپنی عمدہ کارکردگی کے علاوہ پر مزاح طبعیت کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ اس وقت بھی سوش میڈیا پر ان کی ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں انھیں خوشگوار موڈ میں گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھیں۔

کون سا گیت گایا؟

یہ ویڈیو گزشتہ روز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی جس میں حارث رؤف کو اسرار شاہ کے گانے ’مست ہوا ، برباد ہوا ‘ گاتے ہوئے اور خوشی سے جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تقریب میں اور کون موجود تھا؟

تقریب میں حارث رؤف کے ساتھ راشد خان، فخر زمان اور ثمین رانا بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں حارث رؤف کو شرارتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شاداب خان کو گراؤنڈ سے باہر لے جاتے ہوئے

چند دن قبل حارث رؤف کی پی ایس ایل میں ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں وہ ازاہِ مذاق شاداب خان کے آؤٹ ہونے پر انھیں دھکیلتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر لے جارہے تھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.