علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ریٹائر ہو گئے

image

قومی امپائر علیم ڈار نے آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ریٹائر ہو گئے۔

علیم ڈار کی جگہ قومی امپائر احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

علیم ڈار نے 2002 میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شمولیت حاصل کی،  بہترین پرفارمنس کے باعث انہیں 2004 میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ بنایا گیا۔

انہوں نے مجموعی طور پر 435 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے، علیم ڈار کو تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

علیم ڈار نے 2007 اور 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض ادا کیے، انہوں نے 2010 اور 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور چمپئز ٹرافی 2006 کے فائنل کی بھی امپائرنگ کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.