پی ایس ایل 8، فائنل کا دن تبدیل کر دیا گیا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے  فائنل کا دن تبدیل کر دیا گیا۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 8کا فائنل اتوار کی بجائے ہفتے کو ہوگا کیونکہ  لاہور میں اتوار کو شدید بارش کا امکان ہے ۔

پی سی بی نے 19 اور 20 مارچ کو پی ایس ایل 8 کے فائنل کے ریزرو ڈے مختص کیا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فائنل کے لئے خریدی گئی ٹکٹیں 18 مارچ کو بھی قابل استعمال ہونگی۔ پی ایس ایل فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کے فیصلہ پر تمام ٹیموں نے ساتھ دیا یے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ہمارا مارکی ایونٹ ہے اسکو موسم کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دے سکتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.