خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 نافذ

image

پشاور: خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

خیبر پخونخوا کے محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبے کے 13 اضلاع میں 23 مارچ تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ جس میں 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی۔

دفعہ 144 پشاور، بنوں، مردان، کرک، کوہاٹ، چترال، کرم، لوئر دیر، اپر دیر، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، سوات، لکی مروت میں نافذ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق امن وامان کے پیش نظر پابندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے اور خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان دفعہ 188 کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.