ماں باپ کی دعاؤں کی بدولت ہم چیمپین بنے

image

لاہور: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ دوسری مرتبہ فائنل جیتنے پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو فیملی کی طرح رکھنے کی کوشش کی، جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کافی مشکل میچ تھا، سوچا تھا آخری گیند تک لڑیں گے، انہوں نے اس موقع پر سپورٹ کرنے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی دعاؤں کی بدولت ہم چیمپین بنے، انہوں نے یہ شاندار فتح اپنے والدین کے نام کرنے کا اعلان کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.