انگلش پریمیئر لیگ، آرسنل کی 12ویں فتح ،ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار

image

انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-1 گول ہرا دیا، یہ آرسنل کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ہل ڈکنسن اسٹیڈیم، لیورپول کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

آرسنل کی جانب سیوکٹر گیوکرس نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ یہ آرسنل کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ میچ میں ایورٹن کی ٹیم کوئی گول اسکور نہیں کر پائی۔

واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 37 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US