عمران خان محفوظ نہیں تو ہم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان کیوں جائیں، ہربھجن سنگھ

image

دبئی: بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے انڈین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے۔

ہربھجن سنگھ سے پروگرام اینکر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام دونوں ٹیموں کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں، کیا انڈیا کو ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنا چاہیے۔

جس پر ہربھجن سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بے شک ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے لیکن پاکستان میں آئے روز نئے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

پاکستان میں ان کے وزیراعظم عمران خان تک محفوظ نہیں ہیں، ان پر کچھ لوگوں نے فائرنگ کی، میرے خیال میں بھارت پاکستان جاکر ایشیا کپ نہیں کھیلے گا کیوں وہاں کے حالات بہتر نہیں۔

آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ہو رہا ہے، ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم پاکستان میں جاکر ایشیا کپ کیوں کھیلے؟

ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں بھارت کو کسی صورت پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ کے میچز بھی نیوٹرل وینیو جیسے دبئی وغیرہ پر کھیلے جائیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہوا ہے اور مطالبہ کر رکھا ہے کہ ایشیا کپ کسی دوسری جگہ کرایا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.