ڈرامہ تیرے بن میں مرتسم کے کردار کا ہر پہلو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ سب ہی مرتسم کی چال ڈھال کو ان کے انداز کے ساتھ انا کو بھی پسند کر رہے ہیں۔ یہ بہت وقت بعد دیکھا گیا ہے کہ ایک درامہ جس کے دیوانے اتنے ہیں وہیں اس پر منفی نگاہ رکھنے والے بھی ہیں۔ اب چونکہ مرتسم کو اس کی ماں نے اتنے لاڈ پیار سے پالا ہے جیسے وہ کوئی لڑکی ہو، ایک گول گپا کیا کھا لیا اوہ! اس کا تو منہ ہی جل گیا۔ ارے ذرا سی خارش ہوئی، الرجی ہوئی اس کی تو چھینکیں ہی نہیں رُک رہیں۔ پہلے ذرا آپ بھی گول گپوں کا وائرل سین ملاحظہ فرمالیں۔
اس سین پر مشہور اماں جی جو ڈراموں پر تبصرے کرتی ہیں انہوں نے اپنے پنجابی انداز سے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری میرب تو شیرنی ہے اور تیرا تو سارا اندرونی و بیرونی نظام خراب ہے۔ مرتسم کو کھلایا صرف ایک گول گپا اور یہ تو اُوف سو تیکھا یہ تو بہت مرچی والا ہے۔ وہ کُڑی ہو کے تڑا تر 2 پلیٹیں کھاگئی اور یہ اف سو مرچی کہنے لگا۔ مرتسم کو پتہ نہیں بچپن میں کون کون سی بیماری رہ چکی ہے ماں بیگم نے بتایا نہیں ۔۔ ویڈیو: