نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

image

اسلام آباد: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے 16رکنی ٹی 20 اسکواڈ کے ٹام لیتھم کپتان ہوں گے،2021کے بعد ان کی ٹی 20کرکٹ میں واپسی ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی ٹم سودھی، کین ولیم سن، گلین فلپس، مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیون کانوائے، فن ایلن، مچل براس ویل، لوکی فرگوسن بھی آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے۔

کیوی ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور5ون ڈے کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان میچز لاہور،راولپنڈی اورکراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ٹیٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.