یوئیفا نیشنز لیگ کا سہرا ایک بار پھر پرتگال کے نام

image

پرتگال نے ایک بار پھر یورپی فٹبال میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ یوئیفا نیشنز لیگ 2025 کے فائنل میں پرتگال نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسپین کو پینالٹی ککس پر 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ پرتگال کی نیشنز لیگ میں دوسری کامیابی ہے۔

فائنل کا دلچسپ مقابلہ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا، جس کے بعد فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پرتگالی گول کیپر کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، جبکہ اسپین کی جانب سے دو پینالٹی ککس ضائع کی گئیں۔ فرانس نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دے دی۔ فرانس نے میچ کے آغاز سے ہی حاوی کھیل پیش کیا اور جرمنی کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔

پرتگال کی فتح کے ساتھ ہی یوئیفا نیشنز لیگ 2025 کا شاندار اختتام ہوا، جس نے یورپی فٹبال کے مداحوں کو کئی یادگار لمحات دیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.