حسن علی کی وائٹلٹی بلاسٹ میں ہیٹرک، متعدد وکٹیں اپنے نام کر لیں

image

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے وائٹلٹی بلاسٹ ہیٹرک بنا ڈالی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم سائیڈ برمنگم بیئرز کی نمائندگی کرنیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسن علی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور ڈربی شائر فالکنز کو 200 رنز کا ہدف دیا۔

تاہم حریف ٹیم محض 17.1 اوور میں 141 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں برمنگم بیئرز نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔

میچ میں حسن علی نے 3.1 اوورز میں 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں۔

جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل تھی۔ قومی فاسٹ باؤلر نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، راس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو پویلین کی راہ دیکھائی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.