مصر: فرعون رامسیس دوم کے مندر سے ملنے والی 2000 حنوط شدہ مینڈھوں کی کھوپڑیاں کس ’پراسرار پیشکش کا حصہ‘ تھیں

مصر کے آثارِ قدیمہ کو فرعون رامسیس دوم کے مندر سے دو ہزار سے زیادہ حنوط شدہ (ممی) مینڈھوں کے سر ملے ہیں جو رامسیس دوم کو ایک پراسرار پیشکش کا حصہ تھے۔
reuters
Reuters

مصر کے آثارِ قدیمہ کوفرعون رامسیس دوم کے مندر سے دو ہزار سے زیادہ حنوط شدہ (ممی) مینڈھوں کے سر ملے ہیں جو رامسیس دوم کو ایک پراسرار پیشکش کا حصہ تھے۔

اس دریافت کی اطلاع مصری وزارت سیاحت اور نوادرات کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دریافت ابیڈوس میں ہوئی ہے ، جو قدیم زمانے س اس تہذیب کے قدیم مندروں اور مقبروں کے لیے مشہور ہے۔

مینڈھوں کے علاوہ، کتے، گائے، غزال اور منگوز ممیاں تھیں جن سب کو نیویارک یونیورسٹی کے امریکی ماہرین آثار قدیمہ نے نکالا تھا۔

مشن کے سربراہ سامح سکندر نے کہا کہ مینڈھوں کے سر ’پیشکش‘ تھے جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ’رامسیس دوم کے ایک فرقے نے اس کی موت کے 1000 سال بعد جشن منایا۔‘

اس طرح کے فرعون نے مصر میں 1304 سے 1237 قبل مسیح تک تقریباً سات دہائیوں تک حکومت کی لیکن ماہرین کے لیے یہ معمہ ہے کہ رامسیس دوم کو اتنے عرصے بعد کیوں پوجا جاتا رہا۔

مصر کی قدیم نوادرات کی سپریم کونسل کے سربراہ مصطفیٰ وزیری نے وضاحت کی کہ ان نتائج سے لوگوں کو اس فرعون کے مندر اور 2140 سے 2374 قبل مسیح کے درمیان اس کی تعمیر کے بعد وہاں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں مزید جاننے میں بھی مدد ملے گی۔

reuters
Reuters

یہ بھی پڑھیے

مصر: قدیم عبادت گاہ کی کھدائی میں ’مسکراتے چہرے‘ والا ابوالہول کا چھوٹا مجسمہ دریافت

اہرام مصر کے بارے میں وہ دس اہم نکات جو ہمیں مصر کی تاریخ کے بارے میں بتاتے ہیں

حنوط شدہ جانوروں کی باقیات کے علاوہ، ماہرین آثار قدیمہ نے ایک محل کی باقیات بھی دریافت کیں جن کی پانچ میٹر موٹی دیواریں تقریباً 4000 سال پرانی ہیں۔

سکندرکا کہنا ہے کہ یہ ڈھانچہ ’رامیسس دوم کے مندر کی تعمیر سے پہلے ابیڈوس کے قدیم منظر کی بحالی میں مدد کر سکتا ہے۔‘

انھیں مختلف مجسمے، پاپیری، قدیم درختوں کی باقیات، چمڑے کے کپڑے اور جوتے بھی ملے ہیں۔

ایبیڈوس شہر، جو دریائے نیل پر قاہرہ سے تقریباً 435 کلومیٹر (270 میل) کے فاصلے پر واقع ہے، سیٹی اول کے ساتھ ساتھ اس کے مقبرے کے لیے بھی مشہور ہے۔

یہ قدیم مصری شاہی خاندان کے لیے تدفین کی جگہ اور دیوتا اوسیرس کی عبادت کے لیے ایک زیارت گاہ تھی۔

سیاحت کی بحالی

epa
EPA

حالیہ مہینوں میں مصری حکومت نے باقاعدگی سے آثار قدیمہ کی نئی دریافتوں کی نمائش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن کے بارے میں کچھ افراد کا خیال ہے کہ ان کی کوئی سائنسی یا تاریخی اہمیت نہیں بلکہ انھیں میڈیا کے ذریعے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اس شمال مشرقی افریقی ملک کی جی ڈی پی کا 10 فیصد سیاحت پر منحصر ہے، ایک ایسی صنعت جس سے 20 لاکھ افراد کا روزگار جڑا ہے۔

ملک کے معاشی بحران نے حکام کو 2028 تک تقریباً 30 ملین سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے، کووڈ کی وبا سے قبل یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد 13 ملین تھی۔

تاہم اس منصوبے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت آثار قدیمہ کے مقامات اور عجائب گھروں کو حالت کو بہتر رکھنے میں ناکام رہی ہے جو کہ خستہ حالی کا شکار ہیں۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.