گاڑی کے ساتھ ٹریکٹر بھی دیا۔۔ اکلوتی بہن کی شادی پر کروڑوں کا جہیز دینے والے بھائیوں پر تنقید کیوں کی جارہی ہے؟

image

“ارے اکلوتی بہن کی شادی میں کیا کچھ نہیں دیا، یہاں تک کہ مہمانوں کو بھی سکے دیے۔ موٹر سائیکل، گاڑی اور یہاں تک کہ ٹریکٹر بھی دیا۔ ایسی شادی تو پورے گاؤں میں کسی کی نہیں ہوئی“

گاؤں میں جسے دیکھو ہر شخص کی زبان پر یہی چرچے تھے اور کیوں نہ ہوتے آخر 4 بھائیوں نے اکلوتی بہن کی شادی بھی تو اتنے دھوم دھام سے کی تھی۔ دلہن بھنوری دیوی کی شادی پر 4 بھائیوں نے 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کا جہیز دیا۔ اتنا ہی نہیں بھائیوں نے دولہا کے لیے دیگر گاڑیوں کے ساتھ اسکوٹر اور ٹریکٹر بھی تحفے میں دیا ہے جسے سینکڑوں بیلوں اور اونٹوں کی گاڑیوں کی مدد سےگاؤں تک لایا گیا تھا۔ بھنوری دیوی کو جہیز میں 100 بیگھ زمین، کئی کلو سونا اور 14 کلو خالص چاندی بھی دی گئی ہے۔

لوگ کیوں غصہ ہوئے؟

یوں تو بھارت میں 1961 کے قانون کے تحت جہیز کے لین دین پر پابندی عائد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جیسے ہی اس شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں۔ صارفین نے ان بھائیوں کو شادی میں فضول خرچی کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مثالیں پیدا کر کے ان لوگوں کے دل میں احساس کمتری پیدا کیا جاتا ہے جو غریب ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.