راناثنا اللہ کے خلاف مقدمات درج کرائیں، عمران خان کی کارکنان کو ہدایت

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ملک بھر میں انہیں جان کی دھمکی دینے پر ایف آئی آر درج کرائیں۔

عمران خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر کاظم خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کے حالیہ ریمارکس کہ ’’ہم میں سے صرف ایک ہی رہے گا‘‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ بے معنی نہیں تھے۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ رانا ثنا اللہ ان کے سیاسی  اور جسمانی خاتمے کے لیے میدان تیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ مرکزی کھلاڑی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.