چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زرداری کی ایران پرحملے کی مذمت۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر بغیر ثبوت اور جھوٹ کی بنیاد پر حملہ کیا گیا۔ ایران کی خودمختاری کو کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے ، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل امریکی عوام کو جنگ میں دھکیل رہا ہے، ایران ، اسرائیل جنگ کا تدبر اور تحمل کے ساتھ حل نکالا جائے۔