پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کرانے پڑیں گے،اعتزاز احسن

image

سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کرانے پڑیں گے۔

اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ آمد پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانے پڑیں گے، پانچ تین کا فیصلہ وہیں رہے گا،اس پر ہر صورت میں عمل کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس آرٹیکل 184کے سب سیکشن 3 کے تحت لیا،پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سینئر قانون دان کاکہنا تھا کہ یکم مارچ کا عدالتی فیصلہ تین دو کی اکثریتی رائے سے برقرار رہے گا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندو خیل کہہ چکے ہیں کہ یکم مارچ کا فیصلہ دے چکے ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹ کوپارلیمنٹ سے ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.