بی جے پی کے رہنما اسمبلی اجلاس میں ’غیر اخلاقی‘ ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑے گئے

image

انڈین ریاست تریپورا کی ریاستی اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن جادیو لعل ناتھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے موبائل فون پر غیراخلاقی ویڈیو دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انڈین چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق جادیو لعل ناتھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

جادیو لعل کا تعلق تریپورا کے علاقے باگبسا سے ہے اور ان کی وائرل ہونے ویڈیو اس وقت کی ہے جب اطلاعات کے مطابق اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا۔

’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی کے قریب بیٹھے کسی شخص کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں انہیں موبائل فون پر ’غیر اخلاقی‘ ویڈیو کلپ دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انڈین میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بی جے پی کی جانب سے جادیو لعل ناتھ سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل 2012 میں ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے دو وزراء کو بھی ایسی ہی ویڈیو منظر پر آنے کے بعد اپنی نشستوں سے استعفے دینا پڑے تھے۔

تاہم کچھ عرصے بعد لکشمن سوادی اور سی سی پاٹل کو ایک انکوائری کے بعد بیگناہ قرار دیا تھا اور ان کی پارٹی رکنیت بھی بحال کردی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.