رشی سنگھ: گورودوارے میں بھجن گانے سے انڈین آئیڈل جیتنے تک کا سفر

انڈین آئیڈل کے فاتح بننے والے رشی سنگھ کو سونی ٹی وی کی جانب سے بطور انعام 25 لاکھ روپے کا چیک اور ایک نئی گاڑی بھی ملی ہے۔

انڈیا کے شہر ایودھیا کے رشی سنگھ نے انڈین آئیڈل 13 کا خطاب جیت لیا ہے۔

گلوکاری کے معروف ریالٹی شو انڈین آئیڈل کے 13ویں سیزن کا فائنل اتوار کو ممبئی میں ہوا۔ شو کے جج ہمیش ریشمیا، وشال ددلانی اور نیہا ککڑ تھے۔

شو کے فائنل تک پہنچنے والوں میں رشی سنگھ (ایودھیا)، بدیپتا چکرورتی (کولکتہ)، چراغ کوتوال (جموں)، سوناکشی کر (کولکتہ)، شیوم سنگھ (ودودرا) اور دیبوسمیتا رائے (کولکتہ) شامل تھے۔

ایک زبردست مقابلے کے بعد ایودھیا کے رشی سنگھ نے انڈین آئیڈل 13 کا ٹائٹل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ان کے مقابلے میں دیبوسمیتا رائے اور چراغ کوتوال دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

انڈین آئیڈل کے فاتح بننے والے رشی سنگھ کو سونی ٹی وی کی جانب سے بطور انعام 25 لاکھ روپے کا چیک اور ایک نئی گاڑی بھی ملی ہے۔

دوسرے نمبر پر آنے والی دیبوسمیتا رائے کو پانچ اور تیسرے نمبر پر آنے والے چراگ کوتوال کو تین لاکھ روپے کا چیک ملا۔ جبکہ باقی لوگوں کو ایک ایک لاکھ کا چیک دیا گیا۔

رشی سنگھ کون ہیں

2 جولائی 2003 کو ایودھیا، اتر پردیش میں پیدا ہونے والے 19 سالہ رشی سنگھ نے اپنی ابتدائی تعلیم دی کیمبرین سکول سے مکمل کی۔ وہ دہرادون سے ایوی ایشن مینجمنٹ میں گریجویشن کر رہے ہیں۔ یہ ان کا تیسرا سال ہے۔

ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے، رشی کے والد راجندر سنگھ ایک سرکاری ملازم ہیں اور ماں انجلی سنگھ ہاؤس وائف ہیں۔ شو کے دوران ایک قسط میں رشی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں اور انہیں بچپن میں گود لیا گیا تھا۔

رشی سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کے والدین ان کے میوزک کیریئر سے خوش نہیں تھے اور چاہتے تھے کہ رشی اپنی پڑھائی کے بعد کوئی اچھی ملازمت کریں۔ لیکن اپنے بیٹے کی میوزک میں دلچسپی دیکھ کر انھوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

گرودواروں اور مندروں میں بھجن گاتے تھے

رشی نے موسیقی کیباقاعدہ کوئی تعلیمحاصل نہیں کی، لیکن بچپن سے ہی وہ اپنے گھر کے قریب گرودوارہ اور مندر میں بھجن گایا کرتے تھے۔

2019 میں، رشی نے انڈین آئیڈل کے 11ویں سیزن میں بھی حصہ لیا تھا لیکن چوتھے راؤنڈ کے بعد وہ آگے نہیں جا پائے تھے۔

انڈین کرکٹر ویراٹ کوہلی نے بھی حال ہی میں ان کی گلوکاری کی تعریف کی اور وہ بھی انھیں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر پروڈیوسر راکیش روشن نے بھی رشی سنگھ کو ریتک روشن کی اگلی فلم میں گانے کی پیشکش کی ہے۔

مئی 2022 میں رشی سنگھ نے اپنا پہلا سنگل گانا ’التجا میری‘ ریلیز کیا تھا۔ یہ گانا میلوڈیس ریکارڈز نے تیار کیا تھا۔

2019 میں، رشی سنگھ نے ایودھیا کے رام کتھا میوزیم میں ایک میوزک کنسرٹ میں بھی پرفارم کیا تھا۔

رشی ہندی سینیما کے کئی مشہور گانوں کے کور بھی گا کر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتے رہے ہیں۔

انڈین آئیڈل میں ’کبیر سنگھ‘ فلم کا گانا ’پہلا پیار‘ گانے کے بعد، انھیں ججز نے کھڑے ہوکر داد دی اور گانے کے لیے ’گولڈن مائک‘ بھی دیا تھا۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.