جسم میں نے خون کے قطرے تک ماں نے اپنے بچوں کی حفاظت کی۔ ماں صرف اولاد کو جنم نہیں دیتی بلکہ اللہ پاک کے بعد ان کی سب سے بڑی محافظ بھی ہوتی ہے۔
اس بات کا عملی ثبوت یہ غیر ملکی ماں ہے۔ جس کا نام ہیلری بتایا جا رہا ہے۔ ہیلری اپنے جذواں بچوں کے ساتھ سڑک کنارے گزر رہی تھی۔
کہ تھوڑی ہی دیر میں اس نے اپنی جانب ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی کو آتے دیکھا، اس وقت یہ کوئی اور فیصلہ نہ کر سکی کہ کیا کروں، پھر ایک دم اس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بچوں کو ایک سائیڈ دھکیل دیا اور خود کار کے سامنے آ گئی۔
اس عمل سے ان 2 پیارے بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور ان کی ماں زندہ نہ بچ سکیں۔
مزید یہ کہ ان کے شوہر اور ہیلری کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ خوبصورت، سمجھدار اور ایک پیار کرنے والی لڑکی تھی جو بہت جلد اس دنیا سے چلی گئی۔
سر سے ماں کا پیار اٹھنے کے بعد جب بچوں کا اسپتال میں علاج ہو رہا تھا تو انہوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ اس طرح پکڑ رکھا تھا کہ جیسے سب سے کہہ رہے ہوں کہ اب ہمیں ماں کی ممتا کون دے گا۔