مجھے بندر ہی بننا پڑے گا، کیونکہ ۔۔ اپنے آپ کو بندر میں بدلنے والی خاتون مجبور کیوں ہو گئی تھی؟ حیرت انگیز واقعہ

image

دنیا میں ایسے کئی انسان ہیں، جو کہ اپنے دلچسپ انداز اور حیران کن عمل کی وجہ سے وائرل ہو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی لڑکی نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس نے اپنے اچھے خاصے چہرے کو جانور کا روپ دے دیا ہے۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی کوکو فسکو اپنی لکھائی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

تاہم ان پر ایک ایسا بھوت سوار ہو گیا تھا، جس میں وہ خود کو بندر بنانا چاہتی تھیں، یہ بندر بھی کوئی عام بندر نہیں بلکہ مشہور و معروف بندریا تھی۔

جس کے لیے باقاعدہ طور پر کاسٹیوم بھی تیار کیا گیا اور چہرا یا ماسک بھی خاص طور پر بنوایا گیا، جو کہ بالکل اسی بندریا سے مماثلت رکھتا تھا۔

دراصل کوکو فسکو نے سائنسدانوں کی اُس تحقیق کی جانب نظر دوڑائی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اٹھارویں اور انیسویں صدی نے غیر یورپینز کو انسانوں سے نچلے درجے کا ثابت کیا تھا، یعنی یورپینز ہی مکمل انسان تھے باقی تمام بندر ہی کی نسل سے تعلق رکھتے تھے۔ کوکو کا بھی موقف تھا کہ میں انسان اور بندر کے درمیان حدیں تلاش کرر ہی ہوں۔

یہی وجہ تھی کہ کوکو نے مشہور ڈاکٹر زیرا کے چہرے کو اوڑھنے کا فیصلہ کا، ڈاکٹر زیرا ایک بندریا کا ہی کردار تھا جو کہ 1968 کی فلم Planet Of the Apesمیں سب کی توجہ حاصل کر چکی تھیں۔

اس کردار کے میک اپ کے لیے کوکو نے باقاعدہ طور پر ایک پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ کوبلوایا تھا، جس نے ان کا میک اپ 3 گھنٹے کے اندر کرا۔

چہرے، ہاتھ، پاؤں پر موجود بال، جبکہ آنکھوں پر موجود چشمہ سب کو حیرت میں تو ڈال ہی رہا تھا تاہم سب کی توجہ بھی خوب سمیٹ رہا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts