شادی پر نہ تو مہنگا لہنگا پہنا اور نہ ہی لاکھوں کا زیور ۔۔ انڈونیشیا کے نوجوان جوڑے نے کیسے اللہ کے گھر کے سامنے نکاح کر لیا؟

image

شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔ آج کے اس معاشرے میں ہر لڑکا لڑکی چاہتے ہیں کہ ان کی شادی سب سے خوبصورت مقام پر ہو تاکہ زندگی کا یہ بڑا دن یادگار بن جائے۔

ایسا ہی ایک مسلمان جوڑے نے کیا ، شادی کیلئے انہوں نے کوئی مہنگا ہال وغیرہ کا انتخاب نہیں کیا بلکہ خانہ کعبہ میں نکاح کے پاک بندھن میں بندھ گئے۔

متاف میں بیٹھے جب شوہر نے کہا کہ مجھے قبول ہے۔ یہ الفاظ سن کر نوجوان اہلیہ زارو قطار رونے لگی۔ اس کے بعد نکاح نامے پر دستخط کیے گئے اور دولہا دلہن نے ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔ اس موقعے پر گھر کی خواتین اور مردوں نے تالیاں بجائیں جبکہ گلے مل کر مبارکباد بھی دی۔

اس مرحلے کے بعد اپنی نئی آنے والی زندگی کیلئے اللہ کے حضور خانہ کعبہ کے سامنے دعائیں مانگیں اور تصاویر کھینچوائی۔ بہرحال جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو لوگوں نے انہیں مبارکباد بھی دی اور کچھ لوگوں نے ان کے اس عمل پر اپنی رائے بھی دی۔

جیسا کہ ہمیرا مشتاق کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہاں نکاح کرنے کی اجازت ہوتی بھی ہے یا نہیں لیکن دیکھ کر اچھا لگا، اللہ آپکو ہمیشہ خوش رکھے۔

شدا قادر کہتی ہیں کہ ماشاء اللہ، الحمد اللہ، مبارک ہواچھی زندگی گزارو آپ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts