عید کی چھٹیاں کب سے اور کتنے دن کی ہوں گی؟ رویت ہلال کونسل نے عید کے چاند سے متعلق اہم پیشن گوئی کردی

image

عید الفطر کے چاند کے متعلق رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتیکا کہنا ہے کہ چاند رات جمعرات 20 اپریل کی شام ہلال کی رویت ہونا ممکن نہیں۔ اس برس عید کا چاند مکمل طور پر 29 روزے کے بعد ہی پیدا ہوگا اس لئے عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

اس خبر کے تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستان بھر میں 3 روزہ عید منائی جائے گی اور تمام اداروں میں 3 دن تک عام تعطیل دی جائے گی۔ ممکنہ طور پر عید کی چھٹیاں 22 تا 24 اپریل کو ہوں گی۔

کونسل کے مطابق چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر متوقع ہے۔ 29 رمضان کی شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہیے۔ تاہم، پاکستان کے تمام علاقوں میں، یہ 10 گھنٹے سے کم رہے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں موسم صاف ہونے کے باوجود 20 اپریل کی شام کو دوربین کے ذریعے بھی چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

البتہ عید کی چھٹیوں کا حتمی اعلان 29 روزے کے بعد ہی کیا جائے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.