’وسائل ملنے پر نیوزی لینڈ ٹیم کو سکیورٹی دے سکتے ہیں‘

image
اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزارت داخلہ سے وسائل فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

سنیچر کو ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’وسائل کی فراہمی پر مہمان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔‘

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پانچ ٹی20 انٹرنیشنل اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔

14 سے 17 اپریل کے دوران تین ٹی20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو میچز 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 27 اپریل کو راولپنڈی میں ہو گا، جہاں 29 اپریل کو دوسرا میچ بھی کھیلا جائے گا۔ باقی تینوں میچز تین، پانچ اور سات مئی کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند روز قبل نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹی20 اور ون ڈے ہوم سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

 نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ان کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان اور فخر زمان بھی آرام کرنے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ ٹی20 اور پانچ ون ڈے میچز کے لیے پاکستان آرہی ہے (فائل فوٹو: پی سی بی)

ٹی20 سکواڈ میں افغانستان کے خلاف ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے تاہم آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی20 سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

افغانستان کے خلاف گذشتہ ماہ ڈیبیو کرنے والے زمان خان اور صائم ایوب کو ٹی20 جب کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کو ٹی20 اور ون ڈے دونوں کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد وسیم اور عبداللہ شفیق ٹی20 کے بجائے صرف ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ون ڈے کے سکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث سہیل اور امام الحق بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.