شیخہ مہرہ کا دلہا کون ۔۔ امارات کی شہزادی نے سلیمان خان کو چھوڑ کر کس سے شادی کرلی؟

image

سوشل میڈیا پر مقبول شہزادی شیخہ مہرہ کون ہیں؟، کھرب پتی شہزادی کا عمران خان کے بیٹے سے کیا تعلق تھا؟، کیا عمران خان کی سخت شرائط شیخہ مہرہ اور سلیمان میں دیوار بنیں؟، شیخہ مہرہ نے سلیمان خان کو چھوڑ کر کس سے شادی کرلی ہے۔ یہ سب اور وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں ہم آپ کو بتائینگے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک بار پھر شہزادی شیخہ مہرہ کے چرچے ہیں، امدادی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے علاوہ ماحولیات، خواتین کو طاقتور بنانے اور غیر مراعات یافتہ طبقے کی ترقی کیلئے کام کرنے والی شہزادی شیخہ مہرہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔

26 فروری 1994 کو دبئی میں پیدا ہونے والی شہزادی شیخہ مہرہ نے آکسفورڈ کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے والد و دبئی کے شیخ محمد بن راشد کے ساتھ مل کر دبئی کی ترقی کیلئے دن رات ایک کر دیا۔

دبئی کی نوجوان نسل میں مقبول شہزادی شیخہ مہرہ نایاب نسل کے گھوڑوں کی سواری اور سوئمنگ کا شوق رکھتی ہیں۔ انہیں صرف گھوڑے پالنے کا ہی نہیں بلکہ یہ دبئی میں ہونے والی گھوڑوں کی ریس میں حصہ بھی لیتی ہیں۔ شہزادی شیخا ماہرہ کو نایاب نسل کے کتے، شیر پالنے کا بھی بہت شوق ہے اور لگژری گاڑیوں سے بھی انہیں بہت محبت ہے۔

300 ملین ڈالر کی تنہا مالک شیخہ مہرہ اور عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کے بیٹے کی شادی کی اطلاعات کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر زیر بحث رہیں۔ یہ بھی سننے میں آیا کہ عمران خان نے پاکستان کیلئے بھاری مراعات کے عوض اپنے بیٹے سلیمان کی شادی شہزادی شیخہ مہرہ سے کروانےکی شرط رکھی تھی۔

سلیمان خان اور شیخہ مہرہ کی شادی کیوں نہ ہوسکی اس سے پہلے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شیخہ مہرہ نے کس خوش نصیب کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے حال ہی میں اپنے منگیتر شیخ مَانع سے شادی کی ہے۔ شہزادی شیخہ مہرہ کے ہم عمر یعنی 29 سال کے شیخ مانع ایک معروف کاروبار شخصیت ہیں۔

شیخہ مہرہ کی طرح انہیں بھی اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کا شوق ہے اور دنیا کے کئی ممالک تک وسیع کاروبار کے مالک شیخ مانع کے پاس بھی دولت کی کوئی کمی نہیں ہے۔

شیخ مانع متحدہ عرب امارات کی فوج اور نیشنل سروس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور بازوں سے کھیلنے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔

اب آتے ہیں عمران خان کے بیٹے سلیمان اور شیخہ مہرہ کے تعلق کی طرف۔ درجنوں پاکستانی نوجوانوں کا نام شیخہ مہرہ سے شادی کے خواہشمندوں میں شامل تھا اور جہاں تک بات سلیمان خان اور شیخہ مہرہ کی شادی اور عمران خان کی شرائط کی ہے تو یہ بھی سوشل میڈیا صارفین کی اڑائی افواہ تھی۔

اس لئے عمران خان کے چاہنے والوں اور شیخہ مہرہ سے شادی کے خواب دیکھنے والوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ شیخہ مہرہ اور سلیمان خان کا دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں تھا، یہ صرف سوشل میڈیا صارفین کی شرارت تھی جو خبر بن گئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.