اس سے صرف موبائل ہی نہیں بلکہ آپ کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔۔ امریکی ادارے نے لوگوں کو کس چیز سے خبردار کردیا؟

image

اکثر لوگ موبائل فون کے بارے میں زیادہ احتیاط نہیں برتتے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان کا ڈیٹا وغیرہ چوری ہوجاتا ہے۔ البتہ امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (آیف بی آئی) کا کہنا ہے کہ عوامی مراکز پر موبائل فون چارج کرنا لوگوں کو بڑے خطروں سے دوچار کرسکتا ہے۔

ادارے نے عوام کو باخبر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شرپسند عناصر نے ایسے سافٹ وئیرز بنا لیے ہیں جن سے فون اور لیپ ٹاپس کو ہیک کرنے کے علاوہ ٹریک بھی کیا جاسکتا ہے اور مالی کے ساتھ جانی نقصان بھی پہنچایا جاسکتا ہے۔ ان عناصر کا بڑا ٹارگٹ عوامی مراکز پر فون اور لیپ ٹاپ چارج کرنے والے لوگ ہیں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ لوگ چارجر وہی استعمال کریں جو وہ خود خریدتے ہیں اس کے علاوہ مفت چارجنگ اسٹیسشنز کو ہر گز استعمال نہ کریں۔ واضح رہے کہ یہ احتیاط صرف امریکی شہریوں کے لئے نہیں ہے بلکہ اس طرح ہر ملک کے رہنے والے اپنی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts