اکثر شہروں میں بڑی بڑ عمارتیں ناقص معیار یا غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے گرا دی جاتی ہیں۔ ان کو گرانے کے لئے اگرچہ ماہرین کی مدد لی جاتی ہے لیکن ہمیشہ ویسا نہیں ہوتا جیسا طے کیا جاتا ہے۔ چین کی اس عمارت گرانے کے دوران بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب یہ بلڈنگ غلط سمت گر گئی۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں جاسکتا ہے کئی منزلوں پر مشتمل شاندار اور بلند و بالا عمارت کو جب گرایا جاتا ہے تو وہ اس جانب گرنے لگتی ہے جہاں لوگ موجود ہیں۔ جائے وقوعہ پر موجود افراد بھاگ کر بمشکل اپنی جان بچاتے ہیں اور عمارت گرنے سے جو ملبہ اور دھول مٹی پھیلتی ہے اس کی وجہ سے کچھ دکھائی دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ چین میں شدید زلزلوں کی وجہ سے معیار کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور ایسی عمارتیں ڈھا دی جاتی ہیں جن کا معیار کسی بھی لحاظ سے کم ہو۔