میٹرک کے طلباء کے لئے اہم خبر۔۔ محکمہ تعلیم نے امتحان سے متعلق کیا اعلان کردیا؟

image

کراچی کے میٹرک کے امتاحانات دینے والے طلبہ و طالبات کے لئے اہم خبر آگئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں جبکہ جنرل (آرٹس) گروپ کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں ہوں گے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے تفصیالات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی نے امتحانات کی تاریخ 8 مئی 2023 مقرر کی ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق سائنس گروپ کے امتحانات صبح جبکہ آرٹس گروپ کے دوپہر میں ہوں گے۔ چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق طلبہ و طالبات کو جلد ہی ایڈمٹ کارڈز ان کے اسکولوں میں بھیج دیے جائیں گے جبکہ پرائیوٹ امتحانات دینے والے بچوں کے ایڈمٹ کارڈز ان کے گھروں پر بھیجے جائی گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts