انٹرنیٹ عجیب و غریب اور مضحکہ خیز ویڈیوز کے خزانے سے بھرا پڑا ہے۔ ایسا ہی ایک کلپ حال ہی میں سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو اسی ویڈیو سے متعلق بتانے جا رہے ہیں۔
اکثر مالز میں ایسکلیٹر (چلی سیڑھیوں) کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر آپ کو چلنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ صرف سیڑھی پر کھڑے رہنا ہوتا ہے اور وہ آپ کو جگہ تک پہنچا دیتی ہے۔
لیکن ایک شخص نے ان چلتی سیڑھیوں کا استعمال کرتب کرنے کے لیے کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص دو ایسکلیٹر کی ریلنگ پر لیٹ گیا جس کے بعد وہ پیٹھ کے بل گھومتا چلا گیا۔
یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوب محظوظ ہوئے تو کسی نے اِس شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔
سوشل میڈیا صارفین کا اس آدمی کو دیکھ کر یہی کہنا ہے کہ خود تو بڑا ہوگیا ہے مگر دماغ آج بھی اس کا بچپن میں ہے۔ ویڈیو کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔