آپ ﷺ نے یہاں پہلی مرتبہ نماز پڑھی۔۔ خانہ کعبہ کے دروازے کے پاس رکھے یہ 8 پتھر اہم کیوں ہیں؟ دلچسپ معلومات

image

اکثر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصویر اور ویڈیوز کافی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، جس میں کچھ منفرد ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے ایک ایسے ہی پتھر کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جو اپنی تاریخی حیثیت کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں کے لیے مقدس سمجھا جاتا ہے۔

سفید رنگ کے ٹائلز نما پتھر پر براؤن رنگ کے یہ پتھر اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی لوکیشن یعنی جس جگہ یہ رکھے گئے ہیں، وہ بھی انتہائی اہم ہے، یہ پتھر خانہ کعبہ کے اندر داخل ہونے والے دروازے کے سیدھے طرف موجود ہیں۔

Alabstar یعنی المر مر کے نام سے سب کی توجہ حاصل کرنے والے یہ پتھروں سے متعلق سعودی ویب سائٹ بتاتی ہیں کہ یہ پتھر 807 سال پرانے ہیں، جبکہ ان پتھروں کو 200 سال چرایا گیا تھا، تاہم بازیاب کرا لیا گیا تھا۔

یہ براؤن رنگ کا ماربل، ماربل کی ایک خاص قسم ہے، جسے Mary Stone کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ 8 مقدس پتھر اُس مقام پر ہیں، جہان آقائے دو جہاں ﷺکو حضرت جبرئیل ؑ نے نماز پڑھانا سکھائی تھی،سعودی ویب سائٹ LifeInSaudiArabiaکی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آرٹیکل پبلش کیا گیا تھا، جس میں تفصیلی طور پر اُس حدیث کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا۔

یہ پتھر خلیفہ ابو جعفر المنصور کی جانب سے 631 ہجری میں خانہ کعبہ کی تعمیر کے لیے دیے گئے تھے، جبکہ طواف کے مقام کی دوبارہ تعمیر بھی اسی وقت کرائی جا رہی تھی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts