راستے میں پڑا چھوٹا سا پتھر بھی ہم اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں تو فوراََ محسوس ہوتا ہے کہ یہ بہت بھاری تھا اور جسم کی بہت طاقت لگی ہے ۔ لیکن اس شخص نے تو کئی سو کلو وزنی باڑا سا پتھر آسانی سے ہی اٹھا لیا۔ یہ ہوا کیسے آئیے جانتے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فرد کسی سنسان جگہ پر موجود ہے اور اس کی نظر یہاں پڑے ایک بڑسے وزنی پتھر پر پڑی تو اس نے اپنی طاقت آزمانے کی کوشش کی اور چند سیکنڈ میں ہی اسے اٹھا کر سائیڈ پر رکھ دیا۔
یہ منظر دیکھنے کے بعد دنیا بھر کی عوام کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ دبلے پتلے سے نظر آنے والے اس شخص نے یہ بڑا کارنامہ کیسے سر انجام دیا۔
ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یا تو یہ کوئی فلمی سین ہے اور اگر ایسا نہیں تو اس انسان نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کیلئے کسی سافٹ وئیر کی مدد سے یہ کام کیا ہے۔ ورنہ اتنے بھاری بھرکم پتھر کو اٹھانا انسان کے بس کی بات تو نہیں۔