بیٹی باپ کو کپڑے پہناتی ہے۔ جی ہاں یہ ایک سچا واقعہ ہے لیکن سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے کہ بیٹی کیوں ایسا کرتی ہے پر جب زندگی میں کوئی اپنا نہ رہے۔
سب کا انتقال ہو جائے تو یہ بیٹیاں ہی ہوتی ہیں جو بوڑھے ماں باپ کا سہارا بنتی ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھنے کا بعد آپکو معلوم ہو جائے گا کہ بیٹیوں کو مذہب اسلام میں میں کیوں رحمت کہا گیا ہے۔
ماجرا کچھ یوں ہے کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہم یہ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ بیٹی بالکل اس طرح اکیلے اپنے بورھے باپ کی خدمت کر رہی ہے جیسے کبھی اس کا باپ اس کی بچپن میں کیا کرتا تھا۔
جیسا کہ ابتداء میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ والد کو گھر میں اسی جگہ پر بٹھا کر نہلاتی اور کپڑے پہناتی ہے جہاں کبھی اسکا والد اس کے بچپن میں یہی عمل اس کے ساتھ کرتا تھا۔
اس کے بعد یہ صبح کا ناشتہ بابا جان کو اپنے ہاتھوں سے کرواتی اور یاد کرتی کہ کبھی وہ بھی یوں ہی بابا کے ہاتھوں سے دودھ پیا کرتی تھی۔
بڑھاپے اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے جب آج والد چل نہیں سکتا تو یہ انہیں اپنی گود میں اٹھا کر باہر اندر لے جاتی ہے۔
تب بھی اسے یہ خیال آتا ہے کہ میرا طاوتور والد اب کتنا بوڑھا ہو گیا ہے۔
جس کے کندھوں پر سوار ہو کر کبھی دنیا گھوما کرتی تھی ، اسے آج میری ضرورت پڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ ویڈیو تو آج کے انسانوں کو ایک درس دیتی ہے کہ بیٹے نہیں بلکہ بیٹیاں اللہ کا خاص کرم ہیں اور یہ ہی بڑھاپے کا سہارا بھی ہیں اس لیے انہیں بھی اتنا ہی مقام دیں جتنا بیٹوں کو دیا جاتا ہے۔