رمضان کے روزے اکثر مسلمانوں سمیت غیر مسلموں کے لیے بھی معنی خیز ہوتے ہیں، لیکن مسلمانوں سے متعلق کچھ ویڈٰوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جسے میزبان نے لالچ دی کہ وہ روزہ توڑ دے اور اسے بدلے میں آئی فون دیا جائے گا، اب ظاہر ہے انسان ہے، اور لالچ آ ہی جاتی ہے۔
لیکن اس نوجوان کے عمل نے نہ صرف صارفین کو حیران کیا بلکہ بہت سوں کو شرمندہ بھی کر دیا جو کہ روزہ نہیں رکھ پاتے یا رمضان کے مہینے میں بھی غیر اسلامی کام سے باز نہیں آتے۔
جب میزبان نے سوال کیا کہ کیا تم آئی فون موبائل کے بدلے اپنا روزہ توڑو گے؟ جس پر نوجوان نے کہ میں نے اللہ کے لیے روزہ رکھا ہے، نہ کسی انسان کے لیے۔
جس پر میزبان نے ایک اور آفر دی کہ کیا تم دو آئی فون کے بدلے روزہ توڑو گے؟ جس پر نوجوان نے آئی فون ایکس اور آئی فون 14 کو ایک لمحے کو ہاتھ میں لیا گویا اس کا دل للچایا، مگر پھر اسے اپنا روزہ یاد آ ہی گیا۔
اور ساتھ ہی دونوں موبائل فون واپس کر دیے، جس پر نوجوان بھی حیران ہوا اور ساتھ ہی اسے ایک نیا موبائل فون گفٹ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی۔