کورونا سے انتقال کرنے والا شخص اچانک 2 سال بعد اپنے گھر پہنچ گیا۔ اہلِ خانہ بھی حیران رہ گئے، یہ ممکن کیسے ہوا جبکہ اس کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 سال پہلے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والا شخص اپنے گھر واپس لوٹ گیا۔
ضلع دھر کا 35 سالہ کملیش ہفتے کے دن اپنی خالہ کے گھر پہنچا، اس نے دروازہ کھٹکٹایا تو ہر کوئی پریشان ہوگیا، پہلے تو کسی کو یقین نہ آیا لیکن بعد ازاں سب نے اس کو معجزہ سمجھ کر حقیقت تسلیم کرلی۔
کملیش کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کملیش کو اسپتال میں داخل کروایا تھا، ان کی حالت اس قدر بگڑ گئی تھی کہ ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کرنے کے بعد میت ہمارے حوالے کردی تھی۔ لیکن ہم حیران ہیں کہ جب اس کو جلا دیا گیا تھا تو اب یہ گھر واپس کیسے آیا اور اتنا وقت یہ کہاں گزار کر آیا؟ ہم نے کملیش سے پوچھا بھی تو یہ بالکل بھی نہیں بتا رہا کہ یہ اتنا عرصہ کہاں تھا؟‘‘
پولیس انسپکٹر رام سنگھ راٹھور نے بتایا کہ کملیش کے گھر والوں کے مطابق یہ 2021 میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوا تھا جس کے بعد گجرات کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی۔ لیکن یہ مسئلہ کملیش کا بیان لینے کے بعد حل ہوجائے گا کیونکہ ایسے واقعات اکثر دیکھنے میں آتے ہیں۔