افسر خاتون کے پاؤں میں گر گئے ۔۔ دیکھیں جس استاد کو دیکھتے ہی بچپن میں سانس خشک ہو جاتا تھا آج وہی بچے کیسے بڑے افسر بن کر ان کے گاؤں آ گئے؟

image

استاد کی مار ہی ہمیں بڑا آدمی بنا تی ہے۔ لیکن بچپن میں ہم ان استادوں کو اچھا نہیں سمجھتے جو سختی کرتے ہوں۔

مگر آج ہم آپکو ایک ایسی ویڈیو دیکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھ کر آپکو اپنا بچپن یاد آ جائے گا یہی نہیں آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ کتنی محنت سے اس استاد نے اپنے تمام بچوں کو افسر بنا دیا۔

یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ ایک دن اچانک 10 سے 15 بچے اکٹھے ہوئے اور سوچا کہ آج ہم اتنے بڑے سرکاری افسر ہیں ، بڑی بڑی اے سی والی گاڑیوں میں گھومتے پھرتے ہیں۔ یہ صرف ہماری اس سخت استاد کی محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ یاد کرنے کے بعد بچے ایک دن سرکاری ہارن بجاتے ہوئے ایک گاؤں میں داخل ہوئے۔

اور گاڑی جا کر خاتون استاد کے گھر کے باہر روک دیں ۔ اب پڑوسی حیران ہوئے کہ یہ لوگ تو اس قدر شریف ہیں پھر یہ بڑے بڑے سرکاری افسر یہاں کیا کرنے آئے ہیں؟ پھر ان کی یہ استاد ہی گھر کے دروازے پر آئی مگر انہیں پہچان نہیں پائی لیکن چند ہی سیکنڈ میں ان سب لوگوں نے اپنے بچپن کے واقعات سنانا شروع کیا۔

تو استاد کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور ان کے سر پر شفقت بھرا ہاتھ رکھا پھر گھر کے اندر بلا لیا۔ گھر میں آتے ہی بچوں نے فرمائش کر ڈالی کہ اپ کی چھڑی بھی ہمارے پاس ہے اسی کی وجہ سے ہم آج اس بڑے مقام پر ہیں، اس لیے آج پھر سے آپ ہمیں ماریں، ہم وہی دن یاد کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقعے پر اس بزرگ استاد کے گھر والے بھی خوش ہوتے رہے ۔ یہی نہیں استاد سے مار کھاتے ہوئے اب یہ بچوں کی طرح استاد کو شکایت لگاتے بھی رہے کہ میں نے ایسا نہیں کیا، یہ تو شرارت اس نے کی ہے۔

یاد رہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے جہاں ان تمام کلاس کے دوستوں نے مقابلے کا امتحان دیا اور بڑے سرکاری افسر بنے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts