سعودی عرب میں عید جمعے کو ہوگی یا پاکستان کے ساتھ ہفتے کو؟ سربراہ فلکیاتی مرکز نے بڑا اعلان کردیا

image

سعودی عرب میں عید جمعے کو ہوگی یا ہفتے کو اس سے متعلق سعودی عرب کے فلکیاتی مرکز کے سربراہ محمد شوکت نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں جمعرات کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ لہٰذا فلکی حساب سے عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔

لیکن سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے پر قریبی عدالت میں شہادت درج کرائیں۔ کیونکہ ممکنہ طور پر دونوں صورتیں مدِ نظر رکھی جاسکتی ہیں۔

العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ام القری کیلنڈر کے مطابق جمعرات 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کہہ دیا ہے۔ ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حساب کے مطابق رواں سال رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور ماہ شوال کا آغاز جمعہ 21 اپریل سے ہوگا۔ اس وقت سعودی قوم بھی دو دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے لیکن جمعرات کو حتمی فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

اگر جمعے کو سعودی عرب میں عید ہوئی تو وہاں 29 روزے ہوں گے لیکن اگر ہفتے کو ہوئی تو رمضان 30 کا ہوگا۔ پاکستان میں بھی عید ہفتے یعنی 22 اپریل کو متوقع ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts