سوشل میڈیا پر اکثر باپ کی اپنے بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں وہ ایک سپر ہیرو کی طرح کام کرتے ہیں۔ ایسی تعریف کمانے والی باپ اور ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک کلپ کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک باپ اپنی اسکوٹر پر لیٹا ہے اور اس کے ہاتھ میں اس کا ننھا بیٹا ہے۔ پھر کچھ دیر بعد آدمی اٹھ بیٹھا ہے تووہ اپنا توازن کھو بیٹھتا ہے اور موٹر سائیکل کے ساتھ خود بھی گر جاتا ہے۔ وہ خود تو گر جاتا ہے مگر اپنے بیٹے کو ایک زخم آنے نہیں دیتا۔
باپ فوراً سیٹ سے اتر جاتا ہے لیکن اس کا دایاں ہاتھ بچے کو اوپر رکھتا ہے۔وہ قلابازی کھا کر اسے بچاتا ہے پھر گود میں لے لیتا ہے۔
آدمی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں، لاکھوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔