عمران خان کو کس جرم کی سزاء ملی، کس نے بے دخل کروایا اور ۔۔ شہباز شریف کی نااہلی سے مریم نواز کو کتنا فائدہ، اصل حقیقت؟

image

بینظیر کے قتل کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو پہنچا؟، گیلانی نے کس سے وفاداری کیلئے وزارت عظمیٰ قربان کردی؟، نوازشریف نے کن مفادات کیلئے نااہلی کا طوق برداشت کیا؟، عمران خان کو کس جرم کی سزاء ملی؟، شہباز شریف کیوں عدلیہ سے ٹکراؤ کی طرف جارہے ہیں؟۔

پاکستان کے پانچ وزرائے اعظم جنہیں قتل نااہلی اور عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑا کس کے کس اقدام سے کس کو فائدہ پہنچا آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

پاکستان میں ان دنوں سیاسی و عدالتی ٹکراؤ کی صورتحال ہے، ایک اور وزیراعظم صرف عدالت کے احکامات نہ ماننے کی وجہ سے نااہلی کے دہانے پر کھڑے ہیں، یہاں حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس بار شائد ایک وزیراعظم شائد اپنوں کی سازش کا شکار ہونے والا ہے۔

شہباز شریف کیخلاف لندن میں ہونے والی سازش اور فائدہ اٹھانے سے والے سے پہلے آیئے ان سے پہلے 4 وزرائے اعظم کے بارے میں جانتے ہیں۔

گزشتہ سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کی گئی، یہاں وہ لوگ جنہیں سیاسی تاریخ کے بارے میں زیادہ علم نہیں انہیں بتاتے چلیں کہ عمران خان پہلے وزیراعظم نہیں ہیں جنہوں نے اپنی مدت پوری نہیں کی بلکہ پاکستان میں آج تک کوئی بھی وزیراعظم اپنی مقررہ مدت پوری نہیں کرسکا۔

عمران خان سے پہلے نوازشریف کو عدالت نے نااہل کیا، مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے ناصرف وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا بلکہ سیاست سے بھی بے دخل کردیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی بھی عدالت کے حکم پر وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوئے، سوئٹرز لینڈ میں پاکستانیوں کی دولت کی واپسی کیلئے خط نہ لکھنے پریوسف رضا گیلانی کو نااہل ہوکر گھر جانا پڑا، گیلانی نے مبینہ طور پر اپنی پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کو بچانے کیلئے وزارت عظمیٰ اور اپنی سیاست قربان کردی۔

بینظیر لیاقت علی خان نے بعد دوسری وزیراعظم تھیں جنہیں راولپنڈی میں موت کے گھاٹ اتارا گیا گوکہ بینظیر قتل کے وقت وزیراعظم نہیں تھیں لیکن انہیں دو بار وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل تھا تاہم راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انہیں قتل کردیا گیا۔

اس قتل کیلئے کبھی طالبان، بھی ق لیگ تو کبھی پرویز مشرف کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا لیکن سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ایک انٹرویو میں الزامات کا رخ موڑ دیا، پرویز مشرف نے سوال اٹھایا کہ دیکھنا یہ چاہیے کہ بینظیر کی شہادت سے فائدہ کس کو پہنچا۔

اب آتے ہیں شہبازشریف کی طرف تو تخت اور تاج کیلئے بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل تاریخ میں عام ہے لیکن جہاں تک شریف برادران کی بات ہے تو ہم نے دیکھا ہے کہ شہباز اور نوازشریف دونوں بھائی میں بہت پیار اور احترام کا رشتہ ہے۔ شہبازشریف نے کئی مشکلات کے باوجود نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے بے دخلی کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالا اور اس کے بعد سے پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات انتہائی تشویش ناک ہیں۔ اب عدلیہ سے ٹکراؤ کی صورتحال میں شہبازشریف پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی کا منصوبہ لندن میں بنا۔

یہ افواہیں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان تناؤ جاری ہے اور ممکن ہے کہ شہبازشریف کی نااہلی کے بعد مریم نواز کیلئے مسلم لیگ ن کی کمان سنبھالنے کی راہ ہموار ہوجائے لیکن نوازشریف کی زندگی اور موجودگی میں شائد مریم نواز کا وزیراعظم یا ن لیگ کی قائد بننا مشکل ہوگا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.