مادھوری نے مزیدار کھانے بھی کھلائے۔۔ بھارت میں آئی فون کا پہلا اسٹور کھولنے کی تقریب! سی ای او کا دلچسپ بیان وائرل

image

آئی فون دنیا کا مقبول ترین موبائل فون ہی نہیں بلکہ اسٹیٹس سمبل بھی سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ روز پڑوسی ملک بھارت میں آئی فون بنانے والی کمپنی “ایپل“ نے اپنا اسٹور کھولا جس کے افتتاح کے لئے ایپل کے سی ای او ٹم کک خود فلمی شہر ممبئی پہنچے۔

وڑا پاؤ سے اچھا کچھ نہیں

اس موقع پر مشہور بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی اسٹور میں موجود تھیں۔ انھوں نے ٹم کک کی خاطر تواضع بھارت کے روایتی اسٹریٹ فوڈ یعنی وڑا پاؤ سے کی جس پر ٹم کک نے مادھوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اچھا کچھ نہیں تھا۔

دوسرا اسٹور دہلی میں کھولا جائے گا

بی بی سی کے مطابق بھارت ایپل مصنوعات کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور ٹم کک جمعرات کو دہلی میں ایک اور ایپل اسٹور کا افتتاح بھی کریں گے۔

ایپل اسٹور کی خصوصیات

اسٹور کے متعلق بنائے گئے وی لاگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹور کے انٹیرئیر پر کافی پیسہ خرچ کیا گیا ہے۔ دیواریں شیشے کی اور اسٹین لیس اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔ سورج کی روشنی براہ راست اسٹور میں داخل ہوسکتی ہے البتہ ماحول کو فرحت بخش احساس دینے کے لئے پودوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ وی لاگر کا کہنا ہے کہ اسٹور سے ایپل کی مصنوعات ایک ہی جگہ سے خریدنا ممکن ہوگا۔ یہاں کوئی ڈسکاؤنٹ نہیں ہے پھر بھی یہ ایپل مصنوعات خریدنے والوں کے لئے اچھا اضافہ ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts