سعودی عرب میں خوفناک حادثہ ۔۔ پاکستانی خاندان کے 9 افراد جاں بحق، تعلق کس شہر سے تھا؟

image

ریاض:عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانی خاندان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

متاثرہ فیملی عمرہ کی ادائیگی کے بعد ریاض جاتے ہوئے القصیم کے قریب حادثےکا شکار ہوئی۔حادثے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 5 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ فیملی کا تعلق پنجاب ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں اسلام نگر اور چک 18 سے ہے، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد امسال دنیا بھر سے 2 کروڑ سے زائد زائرین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والا خاندان بھی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آیا تھا اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد ریاض جاتے ہوئے حادثہ پیش آگیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.