شکست کا خوف یا کوئی نئی چال ۔۔ ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا بائیکاٹ کیوں کردیا؟

image

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرکے الیکشن کا بائیکاٹ کردیاہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 14 مئی کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کی تیاریوں کے حوالےسے (ن) لیگ تاحال پیچھے نظر آتی ہے اور (ن ) لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد صوبے میں انتخابات تاحال معمہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں بڑا اثرو رسوخ رکھنے والی مسلم لیگ (ن) ابھی بھی الیکشن میں جانے کے حوالے سے شش و پنج کا شکار ہے اور امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے بائیکاٹ کا مقصد پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں مزید روڑے اٹکانا ہے ، حکمراں جماعت کو ابھی بھی یقین ہے کہ 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن نہیں ہونگے اس لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جارہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کی صورت میں الیکشن کے حوالے سے کئی راہ نکالنے کا عندیہ تو دیا تھا تاہم چیف جسٹس نے ساتھ ہی بھی واضح کردیا تھا کہ الیکشن کا فیصلہ ہوچکا ہے جس میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.