اسٹوڈنٹ، ٹیچر اور پرنسپل سے ایک ساتھ نکاح کرلیا.. 4 شادیاں کرنے والے شخص نے ایسا کیوں کیا؟ بیوی نے خود ہی بتادیا

image

"چھوٹی والی بیوی ابھی پڑھ رہی ہے جبکہ ایک استانی، ایک سپروائزر اور ایک بیوی پرنسپل ہے"

یہ کہنا پے کہ ایسے سعودی شخص کا جس نے ایک ساتھ 4 خواتین سے شادی کی ہے۔ حیرت انگیز طور پر وہ چاروں خواتین ایک ہی اسکول سے منسلک ہیں جہاں ان کے مشترکہ شوہر ملازمت کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تنقید کیوں؟

اس سعودی شخص نے اپنا نام تو ظاہر نہیں کیا البتہ گلف نیوز کے مطابق اس کی عمر 50 برس ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کی سب سے چھوٹی بیوی عمر میں بہت زیادہ چھوٹی ہے جس کی وجہ سے اس شادی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

سب سے چھوٹی سوتن ابھی اسکول میں پڑھتی ہے

البتہ سعودی شخص کی سپروائزر بیوی کا کہنا ہے کہ اس کی اسٹوڈنٹ سوتن ابھی اسکول میں پڑھتی ہے اور اس پر بہت زیادہ گھریلو بوجھ نہیں ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان چارو‌ں میں سوتنوں والی روایتی جلن تھوڑی سی موجود ہے لیکن وہ ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتیں بلکہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts