سوشل میڈیا پر خوبصورت مناظر کی حیرت انگیز ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھ کر آپ بھی اللہ و اکبر کہہ اٹھیں گے۔
پرندوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے ہیں۔ اور نیچے دی جانے والی ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسجد کے مینار پر ایک پرندہ بیٹھا ہوا ہے جسے صاف اللہ اللہ بولتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کسی نے اسی وقت بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کردی جو وائرل ہورہی ہے۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی کافی حیران ہیں کہ کیسے ایک پرندہ اللہ کے ذکر میں مشغول ہے۔ پرندہ کافی اونچائی پر بیٹھا ہے جس سے یہ معلوم نہیں ہو پارہا کہ آیا وہ کونسا پرندہ ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو پرندے کی آواز سن رہا ہے۔ پرندے کی اللہ اللہ بولنے کی آواز کافی صاف سنائی دے رہی ہے۔