مسلمانوں کا مقدس مقام سعودی عرب جہاں جانے کیلئے ہر مسلمان کسی بھی چیز کی قربانیہ دے سکتا ہے۔ لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ جس خانہ کعبہ کا ہم سب طواف کرتے ہیں اس کی کتنی چھتیں ہیں؟ آئیے جانتے ہیں ہماری ویب کی اس معلوماتی خبر میں۔
سال میں جب کعبہ کا غلاف تبدیل ہوتا ہے تو یہ روح پرور منظر دیکھنے کے بعد انسان کو یوں لگتا ہے کہ جیسے وہ جنت میں ہے۔ یہی نہیں ٹی وی پر خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑے لوگوں کو تو دیکھ کر یہ بھی لگتا ہے کہ یہ اس دنیا کے سب سے خوش قسمت لوگ ہیں۔ پر آپ یہ سنتے جائیں کہ اللہ کے اس گھر کی 1 نہیں 2 چھتیں ہیں۔
باہر ی چھت کے نیچے ایک اور چھت ہے جسے اندرونی چھت کہا جاتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے کہ ایک انسان اگر صفائی کی غرض سے جائے تو وہ آرام سے اندر بچوں کی طرح چلتے ہوئے جا آ سکتا ہے۔
اب یہاں آپ سوچ رہے ہوں گے کہ 2 چھتیں کیوں بنائی گئی ہیں؟ تو اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اندرونی چھت کمزور نہ ہو جائے۔
مزید یہ کہ یہ حیران کن معلومات حرمین شریفین کی فیس بک پیج پر شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ خانہ کعبہ کی چھت پر ہی ایک سوراض بھی ہے جہاں سے اندر سورج کی روشنی وغیرہ آتی ہے اور جب خادم صفائی کیلئے اندرونی سیڑھیوں کی مدد سے چھت پر جانے کی کوشش کرتا ہے تو اسی سوراخ سے ہوتا ہوا چھت پر جاتا ہے۔