انڈونیشیا ایشیائی ملک ہے جہاں کی آبادی کا 70 فیصد حصہ اس وقت مذہب کے اعتبار سے عیسیائی، سکھ، بدھ مت اور دیگر غیر مسلم مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔ اس ملک میں آگ کی پرستش کرنے والا طبقہ بھی پایا جاتا ہے۔ یہاں پہلے مسلمانوں کی آبادی زیادہ تھی لیکن پچھلے کچھ سالوں میں مسلمان اب 30 فیصد کے آس پاس ہیں۔
یہاں کئی قسم کے مذاہب اور روایات ہیں سب کی اپنی اپنی تہذیبیں ہیں۔ تبوک کلچر یہاں کا سب سے زیادہ انوکھا اور منفرد روایات پر مبنی ایک پری مسلم کلچر ہے جس کو اب عیسائیت کے اعتبار سے مانا جاتا ہے۔ بہرحال یہاں مرنے کے بہت الگ عقائد ہیں یعنی اگر کوئی مر جائے تو آپ اس کو ہمیشہ ہی اپنی آنکھوں کے پاس دیکھ سکتے ہیں جیسے یہ لوگ قبرستان میں کم دفناتے ہیں بلکہ اپنے چاہنے والے پیاروں کو اپنے گھر کے اندر ہی دفن کرتے ہیں۔
ایک اور یہاں کی سب سے حیرت انگیز رسم وہ یہ ہے کہ جب شوہر مر جائے اور بیوی دوسری شادی کرنے کی خواہشمند ہو لیکن اپنے پہلے شوہر کو بہت یاد بھی کرتی ہو تو بیوی کسی بھی جانور کا دل شوہر کی قبر پر لے جا کر رکھتی ہے اور اس کو چھری کی مدد سے کاٹتی ہے یا پھر کسی ایک ایسی سخت چیز یا پودے کی جڑ کو لے جاتی ہے جو کٹے تو کاٹتے وقت خود بیوی کے ہاتھ میں بھی تکلیف ہو۔ اس کے بعد بیوی دوسری شادی کے لیے رضامندی کا اظہار کردیتی ہے۔
اس رسم کو ماننے والے تبوک تہزیب پر چلتے ہیں جو کبھی بھی اپنے چاہنے والوں کو خود سے دور کرنے کے لیے رضامند نہیں ہوتے لیکن چونکہ مردہ سڑ جاتا ہے لہٰذا اب قبر میں دفن کرنے کا رواج بھی زور پکڑ رہا ہے۔