اسلام مذہب کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ اس میں جو بھی داخل ہوجائے اس کی مٹھاس میں کھو جاتا ہے۔ دنیا بھر سے ہزاروں افراد دائرہ اسلام میں داخؒل ہورہے ہیں۔ وہیں ایک سیاہ فام نے بھی اسلام قبول کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک دلچسپ ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک مسجد کے امام صاحب نمازیوں سے گفتگو کر رہے ہیں پھر بعد ازاں وہ اپنی ہی مسجد کے سیکیورٹی گارڈ کو اپنےپلاس بلا لیتے ہیں۔
سیکیورٹی گارڈ نے ابھی کلمہ پڑھا بھی نہیں تھا اور وہ اپنی آنکھوں سے جاری آنسوؤں کو صاف کر رہا تھا۔ سیکیورٹی گارڈ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے بہت پرجوش نظر آرہا تھا۔
پھر امام مسجد کی جانب سے اسے کلمہ پڑھا کر اس کا انگریزی زبان میں مطلب سمجھایا گیا۔ جب اس نے اسلام قبول کرلیا تو اس کے بعد پوری مسجد میں اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی۔
سیاہ فام کا جذبات بھرے لفظوں میں کہنا تھا کہ میں بہت جذبات انسان ہوں اور آج کا دن میرے لیے بہت خاص ہے۔