ایک نہیں دو دو ٹوائلٹ ۔۔ ڈبل ٹوائلٹ کس مُلک میں پائے جاتے ہیں اور اس کو بنانے کا کیا مقصد ہے؟ دلچسپ معلومات

image

ایک ساتھ 2 ٹوئلٹ دیکھ کر حیرانی ہو رہی ہوگی اور یقیناً تعجب بھی کر رہے ہوں گے کہ ایسا بھی ہوتا ہے یا ایک ساتھ 2 ٹوائلٹ بھی کوئی بناتا ہے؟ یہ حیران کُن ضرور ہے لیکن جرمنی اور ویسٹ کیلیفورنیا کے کئی ہوٹلوں میں ایسے ہی ٹوائلٹ بنائے گئے ہیں لیکن یہ کوئی نیا اقدام نہیں بلکہ 1991 سے کیا جا رہا ہے اور اس وقت اس کی قیمت 14 سو امریکی ڈالر تھی جو آج 44 ہزار امریکی ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دراصل ان ٹوائلٹ کو انگریزی اعتبار سے تو ڈبل ٹوائلٹ کہا جاتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ڈبل ٹوائلٹ کوئی جوڑا ہی استعمال کرے، بعض اوقات ایک کمرے میں 3 سے 4 لوگ بھی رہتے ہیں اور ایک ایک کا انتظار کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے لہٰذا ایک وقت میں 2 لوگ آسانی سے یہ سہولت حاصل کرلیں۔

ان ڈبل ٹوائلٹ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ ایک ہی وقت میں فلش آن کرکے دونوں کو ایک ساتھ صاف کرکے پانی بھی بچا سکتے ہیں اور وقت بھی۔ یہ ٹوائلٹ پہلے تو کسی مزاحیہ پروگرام کی حد تک ہی تھے یعنی فلم میں ان کو متعارف کروای گیا تھا لیکن اب یہ حقیقت میں بھی پائے جاتے ہیں۔

ان کو بنانے کا مقصد ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ بڑھانا تھا تاکہ وہ لوگ جو ایک سے زیادہ ایک ہی کمرے میں طعام کرتے ہیں ان کی مد میں مکمل پیسوں کی وصولی ہوسکے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts