سینئر سیاستدان سابق سینیٹر انور بیگ انتقال کر گئے، نماز جنازہ کب، تدفین کہاں ہوگی؟

image

پاکستان کے سینئر سیاستدان سابق سینیٹر انور بیگ اسلام آباد میں انتقال کرگئے، سیاسی قیادت نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انور بیگ ماضی میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر رہ چکے ہیں بعدازاں ن لیگ کا حصہ بنے لیکن ن لیگ سے ناراض ہوکر پارٹی چھوڑدی تھی۔۔

انوربیگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہے، پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین بھی رہے۔

انور بیگ کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین اسلام آباد ایچ 8 قبرستان میں ہوگی۔ انور بیگ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انور بیگ کا شمار پاکستان کے سینئر ترین سیاستدانوں میں ہوتا تھا، گزشتہ کچھ عرصے سے وہ سیاسی منظر نامے سے غائب تھے جبکہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے قیام پر سیاسی قیادت کے اتحاد پر کڑی تنقید بھی کی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.