فرعون کی یاد میں خوشی مناتے ہیں اور۔۔ مصر کے مسلمان عید الفطر پر فرعون کی کس عادت کو آج تک مناتے ہیں؟ دلچسپ معلومات

image

عید الفطر میں جہاں دنیا بھر کے مسلمان روایتی اور تاریخی چیزوں کو استعمال کرتے ہیں، اور اپنی خوشی کو دوبالا کرتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ دنیا کو حیران کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مصر کا نام جیسے ہی ذہن میں آتا ہے، تو فرعون اور اس کی بادشاہت ضرور ذہن میں آتی ہے، جبکہ مصر کے خاص طور پر بنے پیرامڈز بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مصر کے مسلمان آج بھی فرعون دور کو یاد رکھے ہوئے ہیں اور اس کی ایک زندہ مثال کاہک Kahk ہے۔

فرعون دور کو عام طور پر ظلم، جبر، انسانیت سوز اور ہر لحاذ سے منفی ظاہر کیا گیا ہے، تاہم اس سب میں مصر کے شہری اور مسلمان خاص کر عید الفطر کے موقع پر فرعون دور کو یاد رکھتے ہیں۔

چھوٹی عید کے موقع پر مصری مسلمان خاص طور پر کاہک نامی ڈش جو مٹھائی سے مشابہت رکھتی ہے، خاص طور پر بناتے ہیں۔

تاریخ دان اور خاص کر مصر کی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والی ماگدا ای میہدوے نے اپنی کتاب میں The Pharoah Kicthen میں لکھا ہے کہ کاہک کو بنانے اور خوشی کے موقع پر پیش کرنے کا رواج فرعون دور سے ہوتا آ رہا ہے۔

جبکہ تاریخ دان نے اسی قسم کی ڈش سے مشابہت رکھتی ڈش کی نقش نگاری فرعون کی دیواروں پر بھی دیکھی۔ تھوڑی نمکین، میدے اور چینی سے بنے یہ بسکٹ سالانہ طور پر چھوٹی عید کے لیے خواتین تیار کرتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts