دنیا میں موجود ہر جوان لڑکی سوچتی ہے کہ اس کا دولہا خوبصورت و امیر ہو۔
اس کیلئے رشتہ گھر والے تلاش کرتے یا پھر وہ اپنی پسند کے لڑکے کو جیون ساتھی چن لیتی ہے۔ مگر ایک ایسی لڑکی بھی ہے جس نے اپنی شادی کیلئے تمام پاکستانیوں کو رشتے کی درخواست بھیجنے کا کہہ دیا۔
اس خوبصورت لڑکی کا نام سارہ ہے جو کہتی ہے کہ میرے لیے رشتے تو بہت آئے، بہت سے لوگوں کو میں پسند بھی آئی پر مجھے ہی کوئی سمجھ میں نہیں آیا۔ اس لیے تنگ آ کر میں نے اخبار میں اشتہار دے دیا۔ اب یہ چاہتی ہوں کہ جو بھی جیون ساتھی ہو وہ دکھنے میں سلمان خان جیسا ہو۔ جو میرے ساتھ چلے تو اچھا لگے۔
اور تو اور میرا خیال رکھے، میرے والدین کو اپنا سمجھے یہی نہیں سب سے بڑی بات یہ کہ مجھ سے ڈھیروں محبت کرے۔ اس کے علاوہ یہ کہ میں اپنا شہر لاہور نہیں چھوڑوں گی ، جو بھی پسند آیا اسے گھر داماد بنا لوں گی۔ ایک بات کی گارنٹی لیتی ہوں کہ اسے کوئی تکلیف نہیں آنے دوں گی۔
انٹرویو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ میرا کاروبار اور جتنی بھی دولت ہے اس میں اسے بھی پارٹنر بناؤں گی۔